شوبز شخصیات کا فلمساز طیب رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 7 مئی 2016 14:00

شوبز شخصیات کا فلمساز طیب رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء )ماضی کے معروف فلمساز و تقسیم کار اور ہدایتکارہ سنگیتا کے والد سید طیب رضوی کو سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں سپر د خاک کردیا گیا،سید طیب رضوی طویل عرصے سے شوگر،بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے،مرحوم کے جنازے میں فلمی شخصیات اور شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،سید طیب رضوی کا انتقال جمعہ 6مئی کی سہ پہرمقامی ہسپتال میں ہواتھا،مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ مہتاب بانوں،سنگیتا،کویتا،بیٹیاں اور علی رضوی بیٹا چھوڑے ہیں،مرحوم نے ماضی میں مٹھی بھر چاول،عشق عشق،سوسائٹی گرل اور دیگر فلمیں بنائیں جو اپنے دور کی خوبصورت اور کامیاب فلیں تھیں،مرحوم کے انتقال پر ہدایت کار الطاف حسین،داؤد بٹ، محمد طارق رومی،حسن عسکری،اقبال کشمیری،اداکار مصفیٰ قریشی،ندیم،شفقت چیمہ،راحیلہ آغا،بہار بیگم،یاسمین شوکت حسین رضوی،متین بیگ،قیصر امام،ہدایت کار ارشاد،شیبا بٹ اور دیگر بہت سے لوگوں نے سید طیب رضوی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔