رحمان شوکی کی سالگر ہ کی تقر یب میں کیک کاٹنے کیساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی تر قی کیلئے بھی دعاکی گئی

ہفتہ 7 مئی 2016 13:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء )اسٹیج کے نامور اداکاررحمان شوکی کی سالگر ہ کی تقر یب میں کیک کاٹنے کیساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی تر قی کیلئے بھی دعاکی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رحمان شوکی نے اپنی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے انکے دوست شر یک ہوئے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے رحمان شوکی نے بتایا کہ میری اب یہی خواہش ہے کہ زندگی میں حج کی سعادت حاصل کرلوں۔

انہوں نے کہیا کہ مجھے عاجزی پسند ہے اسی لئے آج مختصر عرصہ میں اپنا نام کما چکا ہوں مغرور فنکاروں کا نام ونشان مٹ جاتا ہے عاجز ی و انکساری میں سلطان راہی مرحوم نے اپنا منفرد مقام حاصل کیا اسی بدولت ایشیاء میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے کا ریکارڈ خدا نے انکو دیا ۔