فلمسٹار میرا 12مئی کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی

ہفتہ 7 مئی 2016 13:44

فلمسٹار میرا 12مئی کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) فلمسٹار میرا 12مئی ( جمعرات ) کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی ۔ میرا 12مئی 1977ء کو پیدا ہوئیں ان کا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے مگر شوبز میں ان کو شہرت میرا کے نام سے ملی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ایک کمرشل سے کیا اور بعد ازاں وہ فلم نگری میں داخل ہو گئیں اور وہاں انہوں نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں ۔ اس کے ساتھ میرا اپنے کیریئر کے دوران مختلف سکینڈلز میں مبینہ طور پر ملوث رہیں ۔ ان کے خلاف ایک مقدمہ ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ میرا اپنی 39ویں سالگرہ لاہور میں منائیں گی۔

متعلقہ عنوان :