الحمراء کی خستہ ہال چھت ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی

ہفتہ 7 مئی 2016 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) الحمراء کی خستہ ہال چھت ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق الحمراء ہال lکو جنوری 2015ء کے پہلے ہفتے تزئین و آرائش کے لئے بند کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہال کی تمام تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد انجینئرز نے ہال کی چھت کو خطرناک قرار دیدیا جس کے بعد ہال کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔

بعد از اں انجینئرز کی مشاورت کے بعد الحمراء ہال lکی چھت پر کام شروع کر دیا گیا جو تاحال ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ۔ الحمراء ہال lکی ایک سال چار ماہ بندش سے الحمراء انتظامیہ کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ الحمراء کی چھت ابھی زیر تعمیر ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ہال l میں اسٹیج ڈرامے شروع کر دیئے جائیں گے۔