جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزید تین بوری بندلاشیں برآمد کرلی گئیں

ہفتہ 7 مئی 2016 13:41

کالاباغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزید تین بوری بندلاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ڈھائی ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 31ہو گئی ۔گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے گذر کر دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پر آ کے رک جاتی ہیں اور گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈھائی ماہ کے دوران ملنے والی تقریبا تمام لاشوں کو قتل کیا گیا ہے۔ جناح بیراج پر ملنے والی تینوں لاشیں بوری بندہیں ۔ڈھائی ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 31ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :