محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی پشاور کے کئی اہم مقامات کو حساس قرار دیتے ہوئے سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 7 مئی 2016 13:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے پشاور کے کئی اہم مقامات کو حساس قرار دیتے ہوئے ان مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی طرف سے آئی جی خیبرپختونخوا ‘ کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ اداروں کو سمری ارسال کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور کے تین ہوٹلز‘ چار موبائل فرنچائز‘ بس ٹرمینل اور دو نجی ہسپتالوں سمیت کئی سرکاری عمارتیں حساس ہیں۔ جبکہ نواحی علاقوں میں گیارہ گرڈ اسٹیشنز کی سکیورٹی سے بھی حکومت مطمئن نہیں ہے لہذا ان حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :