ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 7 مئی 2016 13:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) شر انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم قائد کی شر انگیز تقاریر سمیت 23 مقدمات کی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر، روٴف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمے کا تفتیشی افسر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں رہنماوٴں کی ضمانت میں 4 جون تک توسیع کردی۔

اس کے علاوہ عدالت نے پیش نہ ہونے پر متحدہ قائد الطاف حسین سمیت دیگر رہنماوٴں فاروق ستار، رشید گوڈیل، نصرین جلیل، ارشد ووہرا اور سیف یار خان سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور تفتیشی افسر کو تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 4 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :