اتحادی جماعتوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحفظات ہیں‘ ٹی او آرز آئین اور قانون سے متصادم ہیں ‘اپوزیشن ٹی او آرز کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے‘ اپوزیشن کو سنجیدہ دائرے میں رہ کر اپنی بات کرنی چاہئے
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 7 مئی 2016 13:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحفظات ہیں‘ ٹی او آرز آئین اور قانون سے متصادم ہیں ‘اپوزیشن ٹی او آرز کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے‘ اپوزیشن کو سنجیدہ دائرے میں رہ کر اپنی بات کرنی چاہئے۔ وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق ‘ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی‘ نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاصل بزنجو‘ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی‘ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مجوزہ ٹی او آرز حکومت کو موصول ہوئے ہیں جس پر وزیراعظم نواز شریف نے ہمیں اعتماد میں لیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ہر مطالبے سے پیچھے ہٹی۔ اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس کو خط لکھا گیا۔ اپوزیشن کو ریٹائرڈ جج تسلیم نہیں‘ ریٹائرڈ بیوروکریٹ کی ماتحتی میں کمیشن چاہتے ہیں پارلیمانی سطح پر تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ آیا تو بھی اپوزیشن پیچھے ہٹ گئی۔
جمہوریت پسند لوگوں کے ہر سطح پر احساسات ایک جیسے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحفظات ہیں‘ ٹی او آرز آئین اور قانون سے متصادم ہیں ‘اپوزیشن ٹی او آرز کو متنازعہ بنانا چاہتی ہے‘ اپوزیشن کو سنجیدہ دائرے میں رہ کر اپنی بات کرنی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.