نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کو سندھ حکومت کو نہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 13:31

نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کو سندھ حکومت کو نہ بیچنے کا فیصلہ کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء): نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کو نجکاری کمیشن کو نہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیر مین نجکاری کمیشن محمد زبیرنے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل کو سندھ حکومت کو نہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کا حتمی فیصلہ آج کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ محمد زبیر نے کہا کہ سندھ حکومت چھ ماہ سے ٹال مٹول کر رہی ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے کوئی واضح پلان بھی نہیں دیا گیا ، جس پر نجکاری کمیشن نے یہ فیصلہ کیا۔