مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے مسرت عالم کو ضمانت ملنے کے باوجود رہا نہیں کیا

ہفتہ 7 مئی 2016 13:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو ایک جھوٹے مقدمے میں عدالت کی طرف سے ضمات منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا۔ سرینگر کی عدالت نے مسرت عالم بٹ کیخلاف2010میں دائرکیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں چند روز قبل انکی ضمانت منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کیخلاف محض سیاسی انتقام کی بنیاد پر کئی مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہو جانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔یاد رہے کہ مسرت عالم بٹ کو مارچ 2015 میں چار برس سے زائد عرصے کی مسلسل نظر بند ی کے بعد رہا کیا گیا تھا جس پر مقبوضہ علاقے کی کٹھ پتلی حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو بھارتی حکومت اور ہندو انتہاء پسند تنظیموں کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کے بعد 17اپریل 2015کو انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :