بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت ،پلوامہ قصبے و دیگر علاقوں میں مظاہرے ، ہڑتال

ہفتہ 7 مئی 2016 13:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید کئے گئے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ قصبے ودیگر علاقوں میں مظاہرے اور ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح بھارتی فوج نے ایک کارروائی میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے ۔ نوجوانوں کی شہادت پر ضلع میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ لوگ پلوامہ قصبے کے علاوہ بانڈینہ اور تہاب کے علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدیدنعرے لگائے۔ مظاہرین اور بھارت فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ میں ہڑتال بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :