مقبوضہ کشمیر: مسرت عالم کو ضمانت ملنے کے باوجود رہائی نہ مل سکی

ہفتہ 7 مئی 2016 12:28

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو ایک جھوٹے میں عدالت کی طرف سے ضمات منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا۔ سرینگر کی ایک عدالت نے مسرت عالم بٹ کیخلاف2010میں دائرکیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں چند روز قبل انکی ضمانت منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کیخلاف محض سیاسی انتقام کی بنیاد پر کئی مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہو جانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔یاد رہے کہ مسرت عالم بٹ کو مارچ 2015 میں چار برس سے زائد عرصے کی مسلسل نظر بند ی کے بعد رہا کیا گیا تھا جس پر مقبوضہ علاقے کی کٹھ پتلی حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو بھارتی حکومت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کے بعد 17اپریل 2015کو انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :