بھارت میں امیتابھ بچن جیسا کوئی ہے اور نہ کوئی اور پیدا ہوگا ‘ امر سنگھ

ہفتہ 7 مئی 2016 12:15

بھارت میں امیتابھ بچن جیسا کوئی ہے اور نہ کوئی اور پیدا ہوگا ‘  امر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے دیرینہ دوست اور ان کے ماضی کے سیاسی رفیق امر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں امیتابھ بچن جیسا کوئی ہے اور نہ کوئی اور پیدا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں امر سنگھ نے کہاکہ امیتابھ بچن نے اپنی زندگی کے قیمتی چالیس سال فلم انڈسٹری کو دئیے ہیں ان پر بہت کٹھن وقت بھی آیا مگر فلم انڈسٹری سے ان کی وفاداریاں آج بھی اسی طرح ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ 73سالہ اداکار نے ہر عمر کے فنکار کیساتھ کام کرکے اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہوئی ہے ‘ اس عمر میں ان دور کے اداکار گھر بیٹھے ہیں تاہم امیتابھ نے بیمارہونے کے باوجود فلم انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات وقف کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :