دبئی: عرب ممالک میں سنیپ چیٹ، واٹس ایپ نے فیس بک اور ٹویٹر کو پچھاڑدیا

ہفتہ 7 مئی 2016 12:07

دبئی: عرب ممالک میں سنیپ چیٹ، واٹس ایپ نے فیس بک اور ٹویٹر کو پچھاڑدیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مئی 2016ء) : ایک سروے کے مطابق عرب ممالک میں سوشل میڈیا کے استعمال کے رجحان فیس بک اور ٹویٹر سے کم ہو کر سنیپ چیٹ،اور واٹس ایپ کی طرف مڑ گیا ہے۔ انسٹاگرام کو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی 24فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پچھلے تین سال میں فیس بک کی مقبولیت میں 6فیصد تک کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

تا ہم ٹویٹر کے استعمال میں پچھلے تین سال میں سب سے زیادہ 17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

جبکہ صرف پچھلے سال میں اس کی مقبو لیت میں 12فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔اس سروے میں تقریباََ 6,058افراد نے حصہ لیا۔ جن کا تعلق مختلف عرب ممالک سے تھا۔ عرب ممالک میں سمار ٹ فون کے استعمال میں متحدہ عرب امارات99فیصد اکی شرع سے سب سے آگے ہے۔ جبکہ قطر 95فیصد کے ساتھ دوسرے اورسعودی عرب بھی 95فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لبنان 90فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :