فلم سلطان اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ایک ساتھ عید پر ریلیز ہونے کی خبروں پر میڈیا میں قیاس آرائیاں عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 7 مئی 2016 12:04

فلم سلطان اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ایک ساتھ عید پر ریلیز ہونے کی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) سلمان خان کی فلم سلطان اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے ایک ساتھ عید پر ریلیز ہونے کی خبروں پر میڈیا میں قیاس آرائیاں عروج پر پہنچ گئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کے بعد کوئی اسے دو اہم خانوں کی ٹکر بتا رہا تھا تو کوئی کرن ارجن کا مِلاپ کہہ رہا ہے ‘ دونوں خان بھی خبر کی نہ تو تردید کر رہے تھے اور نہ تصدیق کی تاہم آخر کار اب یہ واضح کر دیا گیا کہ فلم رئیس عید پر نہیں بلکہ جنوری میں ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر اور رتیش سدوانی نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے اس بات کی تصدیق کی ۔

متعلقہ عنوان :