جولیا رابرٹس نے ایک دن کا معاوضہ ساڑھے 7 لاکھ ڈالرزحاصل کرلیا

ہفتہ 7 مئی 2016 12:04

جولیا رابرٹس نے ایک دن کا معاوضہ ساڑھے 7 لاکھ ڈالرزحاصل کرلیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس ایک دن کی اداکاری کے ساڑھے 7 لاکھ ڈالرز (7 کروڑ 85 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ لے لیا ‘ انہوں نے اپنی نئی فلم مدرز ڈے میں چار روز کی شوٹنگ کیلئے 30 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیا رپورٹ کے مطابق جولیا رابرٹس اس سے پہلے بھی ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

گیری مارشل کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ویلنٹائن ڈے کے لیے بھی انہوں نے 6 منٹ کے کردار کے لیے 30 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیا تھا ‘ گیری مارشل نے ہی مدرز ڈے کی ڈائریکشن بھی دی ‘ جولیا رابرٹس 2000 کی دہائی میں اپنے عروج پر تھیں اور انہوں نے ایک فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے دوکروڑ ڈالرز معاوضہ لینے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :