بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کرلیا

سلومیاں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

ہفتہ 7 مئی 2016 12:04

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سلومیاں رواں سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار سلمان خان اداکاری کے ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک ان کے کئی اداکاراوٴں کے ساتھ معاشقے کی خبریں عام ہوئیں جس میں سنگیتا بجلانی ، ایشوریارائے اور کترینہ کیف سرفہرست ہیں ‘ کئی معاشقوں کے باوجود سلو میاں فلم نگری کے اب تک کنوارے اداکار ہیں جن کی شادی کا انتظار تمام مداحوں کو بے چینی سے ہے تاہم اب سلو میاں نے شادی کا فیصلہ کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی بیمار والدہ کی خواہش پر شادی کا فیصلہ کیا او وہ رواں سال کے آخرمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ‘ شادی کیلئے لڑکی کی تلاش کا کام ابھی تاحال باقی ہے تاہم شادی کے فیصلے کے ساتھ ہی دبنگ خان کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر کے ساتھ منگنی کی افواہیں بھی گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر گزشتہ دنوں سلمان خان کے ساتھ دہلی میں دیکھی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :