مقبوضہ کشمیر: قابض انتظامیہ نے مسرت عالم کو ضمانت ملنے کے باوجود رہا نہیں کیا
ہفتہ 7 مئی 2016 11:52
سرینگر ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما مسرت عالم بٹ کو ایک جھوٹے مقدمے میں عدالت کی طرف سے ضمات منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا۔ سرینگر کی ایک عدالت نے مسرت عالم بٹ کیخلاف2010میں دائرکیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں چند روز قبل انکی ضمانت منظور کی تھی۔
(جاری ہے)
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کیخلاف محض سیاسی انتقام کی بنیاد پر کئی مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ ایک مقدمے میں ضمانت منظور ہو جانے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔یاد رہے کہ مسرت عالم بٹ کو مارچ 2015 میں چار برس سے زائد عرصے کی مسلسل نظر بند ی کے بعد رہا کیا گیا تھا جس پر مقبوضہ علاقے کی کٹھ پتلی حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو بھارتی حکومت اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھاجس کے بعد 17اپریل 2015کو انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.