بہاولپور،رشتے کے تنازع پرچچاکی فائرنگ سے بھتیجی جاں بحق،دوسری زخمی

ہفتہ 7 مئی 2016 11:46

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) بہاولپورمیں رشتے کے تنازع پر چچا اور چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے ایک بھتیجی کو قتل اور دوسری کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چک 42 ڈی بی میں پیش آئے واقعہ میں چچا اور چچا زاد بھائیوں نے مل کر رشتے کے تنازع پر دو بھتیجیوں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ بھتیجی جاں بحق اور اس کی چھوٹی بہن شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں بہاولپوروکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :