لاہور سپلائی کیا جانے والا 30من مضر صحت گوشت پکڑ ا گیا،دوافرادپولیس کے حوالے

ہفتہ 7 مئی 2016 11:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 30 من مضر صحت گوشت رائے ونڈ سے لاہور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی،2 افراد کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر رائیونڈ روڈ پر ایک کار اور پک اپ کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے بیمار اور لاغر جانوروں کا 30 من مضر صحت گوشت برآمد ہوا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت گوشت قبضے میں لیکر نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادیے ہیں جبکہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :