ہماری کرپشن ہٹاو، ملک بچاو کی مہم کو مزید اہمیت مل گئی ہے، کرپشن کا کینسر جان لیوا ہو گیا ہے، اپوزیشن کے ٹی او آرز ملتان بار صدر کو پیش کر دئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 مئی 2016 11:45
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی جانب سے مرتب کردہ ٹی او آرز ملتان بار کے صدر کو پیش کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرزاعتزاز احسن اور حامد خان نے تیار کیے ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بلوچستان کے حقوق کا تحفظ کرنا تھا وہی ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرپشن ہٹا ملک بچاﺅ کی مہم کو مزید اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا کینسر بہت بڑھ گیا ہے۔(جاری ہے)
بجٹ کا محافظ ہی اگر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دے تو یہ شرمناک ہے۔ انہوں نے ٹی او آر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت رابطہ کرے گی تو اپوزیشن جماعتیں غور کریں گی۔ ہماری کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وکلا برادری سے رابطہ کریں، وکلا برادری نے ہمیشہ آئین ، قانون اور جمہوریت کا تحفظ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے ٹی او آرز قانون پر نظر رکھنے والوں سے بنوائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز بد نیتی پر مبنی ہیں اگر ایسا ہے توہم سے مشاورت کی جائے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ صادق خان کو لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.