کراچی پولیس کے مختلف سرچ آپریشنزمیں 21افراد گرفتار،اورنگی ٹاوٴن سے لاش برآمد

ہفتہ 7 مئی 2016 11:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے لیے بنائے گئے شعبے کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کاروائی کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتارشخص کو اورنگی ٹاوٴن میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیاہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ہجرت کالونی میں سرچ آپریشن کے دواران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔جبکہ عیسی نگری میں پی آئی بی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران منشیات فروشوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ رات گئے اورنگی ٹاوٴن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :