لاہور، پنجاب اسمبلی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن کی سزائے موت برقرار رکھنے جانے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

جمعہ 6 مئی 2016 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن کی سزائے موت برقرار رکھنے جانے کے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

یہ قرارداد جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر نے اجلاس کی کارروائی کے قواعد معطل کرکے ایوان میں پیش کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمن کی سزائے موت پاکستان سے وفا اور محبت کی پاداش میں دی جارہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔