ملکی صورتحال گزشتہ تین سالوں میں بہترنہیں، بلکہ مزید خراب ہوئی ہے، طارق مدنی

جمعہ 6 مئی 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال گزشتہ تین سالوں میں بہتر نہیں،بلکہ مزید خراب ہوئی ہے عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو مینڈیٹ دے کر پچھتا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سکھر میں حالیہ تقریب سے خطاب پر کیا طارق مدنی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف معصوم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں ان پر اﷲ کا قہر نازل ہو گا ۔

(جاری ہے)

نواز حکومت تین سالوں میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں نا کام ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا ملکی معیشت کی بہتری کا دعویٰ کھلا اور سفید جھوٹ ہے، جبکہ غربت کی شرح کا مسلسل بڑھنا ، اداروں کا تباہ ہونا ،کارخانوں ، ملوں اور فیکٹریوں کا بند ہونا ملکی معیشت کی تباہی کا منہ بولتا اور واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت شروع دن سے جھوٹ کی بنیاد پر حکومت کررہی ہے، بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ تو دور کی بات ہے تین برس میں اس میں کمی تک نہیں آئی مگر پھر بھی وزیر اعظم نواز شریف کا یہ کہنا کہ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے بڑے شرم کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :