موٹر وے پر برآمد ہونے والا ہزاروں لٹرزہریلا دودھ تلف کردیا گیا

جمعہ 6 مئی 2016 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) موٹر وے پر برآمد ہونے والا زہریلا دودھ تلف کردیا گیا ۔ گزشتہ روز مجسٹریٹ عبدالہادی اور اے ڈی فوڈمحمد افضل کی موجودگی میں سولہ ہزار سات سو لیٹر دودھ تلف کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے گزشتہ روز تین ٹینکرز سے اٹھارہ ہزارلٹر یوریا کھاد ملادودھ برآمد کیا تھا ۔اٹھارہ ہزارلٹر دودھ میں سے سولہ سو کلو دودھ کی لیبارٹری رپورٹ مثبت آنے پر مالک کو واپس کردیا گیا۔