لاہور،میٹرو بس کی ٹکر سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

جمعہ 6 مئی 2016 22:29

لاہور،میٹرو بس کی ٹکر سے زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) میٹرو بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان اسماعیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کو ایک ہفتہ قبل حادثہ پیش آیا تھا جو زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ متوفی اسماعیل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بی اے کا طالب علم تھا اور اپنے گھر کا واحد سہارا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فلم حاصل کرلی ہے جس کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :