لاہور،مقامی احتساب عدالت نے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث 2ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 6 مئی 2016 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) مقامی احتساب عدالت نے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث 2ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ نیب نے ملزمان اختر اور اجمل کو عدالت میں پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کو گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزمان پر پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت اور سوسائٹی فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :