انسدا دپولیو مہم کو کامیاب بناناس ہر ذی شعور شہری کا فریضہ بنتا ہے، ،ڈپٹی کمشنر سبی
16مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والی تین روزہ انسدادپولیومہم کے دوران 42ہزار 412پانچ سال تکی کی عمر کے بچوں کو قطرئے پلائے جائیں گے،رحمت اﷲ گشکوری
جمعہ 6 مئی 2016 22:24
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اﷲ گشکوری نے کہا ہے کہ انسدا دپولیو مہم کو کامیاب بناناس ہر ذی شعور شہری کا فریضہ بنتا ہے، 16مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والی تین روزہ انسدادپولیومہم کے دوران 42ہزار 412پانچ سال تکی کی عمر کے بچوں کو قطرئے پلائے جائیں گے،ضلع سبی کی تحصیل لہڑی و سبی کی19یونین کونسلوں میں 182موبائل ٹیمیں اپنے فرائض انجام دیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض عباس شاہ،ایکسئین بی اینڈ آر بشیر ناصر،ایکسئین ایری گیشن اکبر کھوسہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر حاجی دین محمد مری،ایس ڈی پی او سٹی سرکل میر اکرم گشکوری،ائے ایس پی فہد کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی یونس بنگلزئی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر زبیر احمد کھوسہ،صوفی سلیمان نقشبندی،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی حبیب نواز مرغزانی و دیگر نے شرکت کی ،قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ نے اجلاس کے شرکاء کو تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اﷲ گشکوری نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے جسے کامیاب بنانا اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلانے کے لیے ہر ذی شعور شہری اپنا قومی فریضہ ادا کرئے انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں شہری علاقوں میں پولیس جبکہ دیہی علاقوں میں لیویز فورس اپنے فرائض انجام دئے گی انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی تین روزہ مہم 16مئی سے شروع ہو گی جو 19مئی تک جاری رہے گی اور اس دوران ضلع سبی کے42ہزار412نونہالوں کومحکمہ صحت کی182موبائل ٹیمیں قطرئے پلائے گی،جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں ،بس اڈا ،ریلوئے اسٹیشن پر 08ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیئے جائیں گے جبکہ42فکس پوائنٹ سمیت 38موٹرسائیکل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موضی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضروت ہے اور انشااﷲ ہم اپنے مستقبل کو معذور ہونے قطعاً نہیں دیں گے اور والدین،مسول سوسائٹی کے ساتھ مل کر اس قومی مہم کا کومیاب بنایا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.