پاکستان اورافغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت بہت جلد 5ارب ڈالر سے تجاوز کرے گا، سید ابرار حسین شاہ
افغانستان میں پاکستانی سفیر کا کابل میں ’میڈ ان پاکستان ایگزی بیشن‘ سے خطاب
جمعہ 6 مئی 2016 22:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت بہت جلد 5ارب ڈالر سے تجاوز کریگا۔ پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سہولت دینے کیلئے عزم ہیں، اس سے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا اورا ہم تجارتی پارٹنر ہے۔
انہوں نے یہ بات کابل میں ’’میڈ ان پاکستان ایگزیبیشن‘‘ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نمائش کا اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پاکستانی سفارتخانے اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس و صنعت کے اشتراک سے کیا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے باہمی اعتماد کی بنیاد پر جامع پاک افغان پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک جیسے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ سید ابرار حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات دونوں اطراف کے عوام کی خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں مختلف رابطوں کے منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جو نہ صرف افغانستان بلکہ تمام خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے افغانستان میں پاکستان کی جانب سے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر سیکٹرز میں مختلف منصوبوں کو اجاگر کیا، خصوصاً طور خم۔جلال آباد ہائی وے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ابرار حسین نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان اورا فغانستان پشاور اور جلال آباد اور چمن اور قندھار کے درمیان ریلوے لنکس پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور-کابل موٹر وے بھی پروگرام میں شامل ہے۔ افغانستان کے نائب وزیر تجارت مزمل شنواری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.