جامشورو،مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وبا پھیل گئی،متعدد افراد متاثر

جمعہ 6 مئی 2016 22:12

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) کوٹری مانجھند تھانہ بولا خان کے مختلف گوٹھوں میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی گیسٹروں نے سات سالہ بچی کی جان لے لی سینکڑوں متاثرہ بچے اسپتال پہنچنے لگے تفصیلات کے مطابق جامشورو کے مختلف تعلقوں جن میں کوٹری ،مانجھند ،بولا خان سمیت دیگر علاقوں میں گیسٹروں کی وباو تیزی سے پھیلنا شروع ہو چکی ہے کوٹری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوائٹر اسپتال میں چائلڈاسپیشلسٹ ڈاکٹر آفتاب جمالی نے بتایا کہ گیسٹروں گندہ پانی پینے سے بچوں کو متاثر کرتی ہے اسپتال میں یومیہ چالیس فیصد بچے اس مرض میں مبتلا ہو کر اسپتال آتے ہے جنہیں طبی امداد دی جاتی ہے جبکہ مانجھند کے مختلف علاقوں میں بھی سینکڑوں بچے متاثر ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ بولا خان کی یو نین کونسل مول کے گوٹھ متارو خاصخیلی مین آٹھ سالہ بچی عظیمہ ولد صالح محمد گیسٹرو کے سبب انتقال کر گئی جبکہ آٹھ سے زائد بچے متاثر ہو کر اسپتال اور مختلف ہیلتھ سینٹر پہنچ گئے جن مین پانچ سالہ رضیہ ،حنا ،ممتاز ،حسینہ سمیت دیگر شامل ہے جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکٹر وں کی مختلف ٹیموں کو یہاں مقرر کیا جائے تا کہ دیگر بچوں کو بچایا جا سکے ۔