آئی سندھ کی گھوٹکی میں پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق بچے کے والدین سے تعزیت

جمعہ 6 مئی 2016 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گھوٹکی میں ڈاکووُں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونیوالے بچے کے والدین سے یکجہتی اور تعزیئت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر سے جاری تعزیئتی بیان میں آئی جی سندھ نے مذکورہ واقعہ میں بچے کی ناگہانی موت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے والدین و دیگر اہل خانہ کے لیئے صبر و استقامت کے ساتھ اس صدمے کو برداشت کرنیکی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :