سکھر، چین کے وفد کی ڈی سی آفس سکھر آمد

سکھر ، خیرپور اور گھوٹکی کے تاریخی، سماجی، ثقافتی، سیاحتی اور زرعی شعبوں بارے بریفنگ دی گئی

جمعہ 6 مئی 2016 22:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) چین کے چونتیس(34 (رکنی وفد کو ڈی سی آفس سکھر میں کمشنرسکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی جانب سے ڈویژن کے تینوں اضلاع سکھر ، خیرپور اور گھوٹکی کے تاریخی، سماجی، ثقافتی، سیاحتی اور زرعی شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد کی سربراہی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انٹرنیشنل کمپنی کے صدر ZHENGXUESUN نے کی ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں آئیندہ چالیس برسوں کے لیے مختلف شعبوں میں نئے طریقوں اور جدید ٹیکنالاجی سے سرمائیکاری کریگا ، اور کہا کہ مختلف علاقوں میں انڈسڑیل زونز قائم کئے جائینگے اور روڈس کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سرمائیکاری کی جائیگی ۔ ا نہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہاں سرمائیکاری کرنے کا مقصد پاک - چین دوستی کا عملی ثبوت دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کمشنر سکھر ڈویژن محمد عبا س بلوچ نے وفد کو خیرپور ، سکھر اور گھوٹکی اضلاع کے تاریخی، سماجی، ثقافتی، سیاحتی اور زرعی شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور وفدکو بتایا کہ سندھ امن کا صوبہ ہے جہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، انہوں نے وفد کو اس علاقے میں سرمائیکاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو اپنی پیدوار کی مارکیٹنگ اور پیکنگ کے شعبوں میں بھی مدد کی جائے تا کہ یہاں کے لوگ اپنی پیداوار سے فائدہ حاصل کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ بریفنگ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ڈی آئی جی سکھر اور سکھر ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :