چین میں چار روزہ بین الاقوامی چائے کی نمائش کا آغاز

جمعہ 6 مئی 2016 22:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) چین میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی چائے کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔چین کے صوبہ ہینگ ژو میں شروع ہونے والی بین الاقوامی چائے کی نمائش میں متعدد ممالک سے چائے بنانے کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں جہاں وہ اپنے ممالک کی روایتی چائے شائقین کے لئے پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

نمائش میں شرکت کرنے والے چائے پینے کے شوقین لوگوں نے مختلف ممالک اور خطوں کی روایتی چائے کے ذائقوں سے خوب لطف اٹھایا۔ چین میں ہر سال اس نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں دنیا بھر کے مختلف ممالک اورخطوں میں تیار کی جانے والی چائے شائقین کے لئے پیش کی جاتی ہے اور بہترین چائے تیار کرنے والوں کو انعام وکرام سے بھی نوازا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :