پنجاب اسمبلی ‘ بنگلہ دیش کے امیرجماعت اسلامی مطیع الر حمن نظامی کو سنائی جانیوالی سزائے موت کیخلاف قرار متفقہ طور پر منظور

جمعہ 6 مئی 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے بنگلہ دیش کے امیرجماعت اسلامی مطیع الر حمن نظامی کو سنائی جانیوالی سزائے موت کیخلاف قرار متفقہ طور پر منظور کر لی ‘وفاقی حکومت سے معاملہ اقوام متحدہ کے اداروں میں اٹھانے اور پھانسی رکوانے کیلئے اقدامات کیے جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں قواعد وضوابط کی معطلی کے بعدجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر کی جانب سے پیش کر نے کے بعد منظور کی جانیوالی قرادمیں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بنگلہ دیشن کے امیر جماعت اسلامی مولانا مطیع الر حمن نظامی کو نام نہاد ٹر یبونل کی طرف سے وفائے پاکستان کے جرم میں دی جانیوالی سزا پر انتہائی تشویش کا اظہار کر تاہے بنگلہ دیش کی سپر یم کورٹ نے انصاف کا خون کرتے ہوئے سزائے موت کیخلاف انکی اپیل مسترد کر دی ہے یا درہے کہ اس سے قبل بھی جماعت اسلمی کے متعدد راہنما?ں کو بنگلہ دیش میں پاکستان کے ساتھ وفاء کے جرم میں پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جا چکا ہے یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کر تا ہے کہ اس سے پہلے حسینہ واجد کی ظالم حکومت سزائے موت کے ظلم پر عملددرآمد کردے معاملے کو فوری طور پر او سی آئی اور اقوام متحدہ کے اداروں میں اٹھایا جائے نیز جر اتمندانہ سفارتکاری کرتے ہوئے اس ظلم کو رکوایا جائے۔