نیب کامحکمہ خزانہ کے دفتر پر چھا پہ، مشتاق رئیسانی سمیت دیگر افسران کوحراست میں لیکر ریکارڈ قبضے میں لے لیا،دفتر سیل

جمعہ 6 مئی 2016 22:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب)بلوچستان کی جانب سے سول سیکرٹریٹ میں قائم محکمہ خزانہ کے دفتر پر چھاپے کے دوران کرپشن کے الزام میں کئی اعلیٰ آفیسران کو حراست میں لیکر ریکارڈ کوبھی قبضے میں لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کونیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے سول سیکرٹریٹ میں واقع محکمہ خزانہ کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دروان اور سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سمیت دیگر آفیسران کو گرفتارکرکے ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سول سیکرٹریٹ ملازمین کی جانب چھاپہ مار ٹیم کو مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا ،سول سیکرٹریٹ ملازمین کی جانب سے کوشش کی گئی کہ محکمہ آفیسران ودیگر کو نیب حکام اپنے ساتھ نہ لے جاسکے ،نجی ٹی وی کے مطابق کارروائی کے بعد نیب حکام نے محکمہ خزانہ کے دفتر کوسیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :