الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بڑھانے کے کام کا آغاز ،2018کے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے زائد تک لے جانے کا ہدف

نادرا میں رجسٹریشن کے لئے خواتین کے شناختی کارڈز بغیر تصاویر کے بنوانے کی تجویز زیر غور

جمعہ 6 مئی 2016 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بڑھانے پر کام شروع کر دیا۔2018کے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے زائد تک لے جانے کا ٹارگٹ رکھا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ووٹوں کی شرح میں اضافے کے لیے مذہبی سکالز غیر سرکاری تنظیوں اور سیاسی جماعتوں سے مدد لی جائے گی۔

آئندہ دو ماہ تک 25 سے 30 لاکھ نئے ووٹرز انتخابی فہرستوں میں شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خواتین کیلئے ووٹوں کی شرح بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن نے کوششیں تیز کردی ہیں ۔نادرا میں رجسٹریشن کے لئے خواتین کے شناختی کارڈز بغیر تصاویر کے بنوانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔لیکشن کمیشن کے ذرائع ایسی خواتین جو تصویر کی شرط کی وجہ سے شناختی کارڈ نہیں بنوا پاتیں انہیں انگوٹھے کے نشان کے ساتھ شناختی کارڈ بنوانے کی آپشن پر راغب کیا جائیگا۔کمیشن زرائع کے مطابق پسماندہ علاقوں کی خواتین کو رجسٹریشن اور ووٹ ڈالنے پر راغب کرنے کے لیے غیر سرکاری تنظیموں سے مدد لی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :