کرس گیل نے خاتون مداح کیساتھ ڈیٹ پر جانے کیلئے شرط رکھ دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مئی 2016 21:58

کرس گیل نے خاتون مداح کیساتھ ڈیٹ پر جانے کیلئے شرط رکھ دی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 6مئی ۔2016ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے خاتون مداح کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی درخواست قبول تو کر لی تاہم ساتھ دلچسپ شرط بھی رکھ دی ۔کرکٹ کے میدانوں میں تو کرس گیل چوکے چھکے مارنے کے لیے مشہور ہیں تاہم گراونڈ سے باہر وہ خواتین کے معاملے میں دل پھینک عاشق مشہور ہیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بھارتی لڑکی نے36سالہ کرس گیل کو مخاطب کرکے کہا کہ کیا وہ ان کے ساتھ ڈیٹ پر چلنا پسند کریں گے ، گیل نے خاتون مداح کی درخواست فوری قبول کر لی لیکن ساتھ شرط رکھی کہ لیکن کھانے کا بل خاتون ادا کریں گی۔

آروہی نامی یہ بھارتی لڑکی بھی انتہائی ذہین نکلی اور بولیں کہ وہ کرس گیل کا بل بھرنے کے لیے تیار ہیں تاہم انہیں رائل چیلنجرز بنگلور کے اگلے میچ میں سنچری مارنا ہوگی ۔