خورشید شاہ ہم تمہارے علاقے میں پل بنا رہے ہیں اور تم ہمارے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہو، وزیراعظم

جمعہ 6 مئی 2016 21:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے سکھر جلسے سے خطاب کے دوران قائد حزب اختلاف کو مخاطب کرکے کہا کہ خورشید شاہ ہم تمہارے علاقے میں پل بنا رہے ہیں اور تم ہمارے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہو۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں سکھر میں سکھر تا ملتان موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی عدم موجودگی پران کو مخاطب کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ اس تقریب میں موجود ہو تے تو مجھے خوشی ہو تی آپ میرے ویل وشر ہیں اور میں آپ کو اپنا دوست سمجھتا ہوں۔