ڈیموں میں پانی کی آمد میں روز بروز اضافہ ریکار ڈ

جمعہ 6 مئی 2016 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء ) ملک میں بھر کے ڈیموں میں پانی کی آمد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تر بیلا ڈیم پر پانی کی آمد52500کیوسک اور اخراج :100000کیوسک، کابل نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 59000کیوسک اور اخراج 59000کیوسک، جہلم منگلاکے مقام پرپانی کی آمد47100کیوسک اور اخراج30000کیوسک ہے جبکہ چناب مرالہ کے مقام پرآمد 27900 کیوسک اور اخراج7000کیوسک ہے تفیصلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی گلشیئر کے پگھلنے کا سلسہ بھی تیز ہو گیا ہے اور ڈیمز میں پانی کی آمد میں گزشتہ سال کی نسبت رواں برس میں پانی کا بہاو زیادہ دیکھا جارہا ہیجناح بیراج پر پانی کی آمد149500کیوسک اور اخراج 141500کیوسک،چشمہ: آمد153400کیوسک اوراخراج 120000 کیوسک، تونسہ: آمد93600 کیوسک اور اخراج74200کیوسک، پنجند: آمد15200کیوسک اور اخراج1200 کیوسک، گدو: آمد 67100کیوسک اور اخراج 65400کیوسک، سکھر: آمد53400 کیوسک اور اخراج 22900 کیوسک، کوٹری:آمد27700کیوسک اور اخراج3200 کیوسک ہے جبکہ تربیلا پرریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1456.73فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.766ملین ایکڑ فٹ۔

(جاری ہے)

منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1158.15فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.309ملین ایکڑ فٹ ہے۔ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.165 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :