Live Updates

وزیراعظم الزامات کا جواب دینے کی بجائے جوابی الزامات کی دھول اڑا کرپانامہ لیکس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،اپوزیشن کے متفقہ ٹی اوآرز پر تحقیقات شروع کرائیں، بے شک اس میں میرا بھی احتساب کیا جائے، میاں صاحب کیا حسنی مبارک ہیں جو اپنے گھر کے باہر مظاہرے کرنے والوں کو مار دیں گے، اکرم درانی بنوں کا مولا جٹ ہے، بنی گالا آئے میں اکیلا انتظار کروں گا،مولانا فضل الرحمن کیسے عالم ہیں جو کرپشن بچاؤ تحریک میں شامل ہوگئے،خواتین کے تحفظ کی تیاری 20 مئی تک تیاری مکمل کرلیں گے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت ‘ وزیراعظم کے خطاب پرردعمل کا اظہار

جمعہ 6 مئی 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پانامہ لیکس میں اپنے خاندان پر لگنے والے الزامات کا جواب دینے کی بجائے جوابی الزامات کی دھول اڑا کر معاملے سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،اپوزیشن کے متفقہ ٹی اوآرز پر تحقیقات شروع کرائیں بے شک ساتھ میں میرا بھی احتساب کیا جائے ،دنیا بھر میں وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج ہوتا ہے، میاں صاحب کیا حسنی مبارک ہیں جو مظاہرے کرنے والوں کو مار دیں گے ،اکرم خان درانی بنوں کے مولا جٹ ہیں اور بنی گالہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کر رہے ہیں،ضرور بنی گالا آئیں میں اکیلا انتظار کروں گا،مولانا فضل الرحمن کیسے عالم ہیں جو کرپشن بچاؤ تحریک میں شامل ہوگئے۔

وہ جمعہ کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانگی سے قبل بنی گالہ میں اپنی ہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کے دوران وزیراعظم کے سکھر جلسہ سے خطاب سے ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ عمر ہ پر جانے سے پہلے میاں صاحب کی تقریر کا جواب دینا ضروری سمجھا،میاں صاحب اپنی اور خاندان کی کرپشن کا جواب دینے کی بجائے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں کیا یہ پیسہ منی لانڈرنگ سے بھیجا گیا یا جائز طریقے سے بھیجا گیا کیا اس پر ٹیکس دیا گیا، کیا آپ نے اپنی اتنی آمد شو کی جواب کی بجائے طرح طرح کے بیان دے رہے اور الزام لگارہے ہیں کہ ہم نے ترقی روک دی،اگرالیکشن کی شفاف تحقیقات کراتے تو دھرنا نہ ہوتا،میاں صاحبکب آرہے اور میاں صاحب کیا کر رہے،آئس لینڈ کا وزیراعظم بیوی کی کمپنی پر مستعفی ہوگیا، ٹونی بلیئر نے پارلیمنٹ میں آکر جواب دیا، ہم تنقید کریں تو جمہوریت میں آجاتی ہے یا ترقی رک جاتی ہے،ہمارا کام ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کریں تحقیقات کے بجائے وزیراعظم نے دوسروں کو بھی بلیک میل کرنا شروع کر دیا ہے۔

حکومت کا کام تحقیقات کرنا ہے، میاں صاحب معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، اپوزیشن کو خریدنا چاہیں گے، پیسے چلائیں گے، چھانگا مانگا پھر شروع ہو گا، ایک طرف کرپشن بچاؤ تحریک کی وزیراعظم قیادت کر رہے ہیں، دوسری طرف کرپشن مکاؤ کی تحریک قوم چلا رہی ہے، اپوزیشن کے ٹی او آرز متفقہ اور زبردست ہیں، ساتھ میں میرا بھی احتساب شروع کر دیں، کرپشن ہٹاؤ تحریک جیت جائے گی، نواز شریف جواب دینے کی بجائے دھواں اڑا کر معاملے پر توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، پر امن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، لاہور،اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس کو بھی رپورٹ دیں گے، خواتین کے تحفظ کی تیاری نہیں تھی،20 مئی تک اس حوالے سے تیاری مکمل کرلیں گے، مولانا فضل الرحمان سے پوچھتا ہوں کہ آپ کرپشن بجاؤ تحریک میں کس طرح شامل ہو گئے، حالانکہ آپ عالم ہیں اور عالم کا کام حق سچ کا ساتھ دینا ہوتا ہے، درانی صاحب بنوں کے مولا جٹ ہیں، درانی صاحب اکیلے آئیں میں بھی اکیلا انتظار کروں گا، بنی گالہ عمران خان کا گھر ہے، رائے ونڈ وزیراعظم کا کیمپ آفس ہے، دنیا بھر میں وزیراعظم کے گھر کے باہر احتجاج ہوتا ہے، میاں صاحب کیا حسنی مبارک ہیں جو مظاہرے کرنے والوں کو مار دیں گے، لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بعد(ن) لیگ کی خواتین کی پریس کانفرنس سے شک ہوا کہ اس واقعہ میں (ن) لیگ ملوث ہے لیکن تحقیقات کے بغیر الزام نہیں لگائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات