کندھ کوٹ ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ، 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار ٗبرآمد کرلیا
شناخت محمد خان گاجانی ، صادق بگٹی ، ماما بہادر بنگلانی ، عطائی ڈاکٹر دل مراد نوناری اور فتح محمد کے ناموں سے ہوئی ہے
جمعہ 6 مئی 2016 20:24
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران کندھ کوٹ ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔اطلاعات مطابق سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے کندھ کوٹ میں پولیس اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان ری پبلکن آرمی کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا ۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ کے مطابق گرفتار ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی سے ہے جبکہ ان کی شناخت محمد خان گاجانی ، صادق بگٹی ، ماما بہادر بنگلانی ، عطائی ڈاکٹر دل مراد نوناری اور فتح محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 کلو بارودی مواد ، 3 دستی بم ، 2 ٹائم بم ، 2 پستول ، 3 کلاشنکوف، 2 ڈیٹو نیٹراوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں ٗ گرفتار ملزمان نے افغانستان سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی کشمور عمر طفیل کے مطابق دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں سندھ بلوچستان سرحدی علاقوں میں ریلوے ٹریکس اور گیس پائپ لائنوں کو 18 بم دھماکوں سے اڑانے کا اعتراف کیا ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.