وزارت عظمیٰ کاورد کرنیوالے2018کے بعد بھی خاطر جمع رکھیں،انکی سیاست دھرنے تک محدودہے،امیرمقام
پانامہ لیکس پروزیراعظم کے دوٹوک اعلان کے بعد احتجاج، دھرنوں،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کاکوئی جوازنہیں بنتا،تخت بھائی میں بارایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب
جمعہ 6 مئی 2016 20:14
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے پاکستان مسلم لیگ(ن)عدلیہ کی بالادستی پرمکمل یقین رکھتی ہے اور عدالت کے فیصلوں کومن عن تسلیم کرتے ہیں،عدلیہ ریاست کاایک بنیادی عضوہے جوشہریوں کوعدل وانصاف فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے حوالے وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیاکہ سپریم کورٹ کی ججزکے نگرانی میں جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیاجائے اوراحتساب کا آغازانکے گھرسے کردیاجائے لہٰذااس اعلان کے بعد احتجاج، دھرنوں اورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کاکوئی جوازنہیں بنتا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک طرف پانامہ لیکس پرہنگامہ برپاکرکے جوڈیشل کمیشن سے انکارکررہے ہیں تودوسری طرف خیبرلیکس پرپشاورہائیکورٹ کی بجائے انصاف کی ترازواپنے ہی چہیتوں کے حوالے کی جنہوں نے صوبائی وزیرکوکلین چٹ دیدی جوصوبے کے عوام سے مذاق کے علاوہ کچھ نہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے تخت بھائی بارایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرانہوں نے تخت بھائی بارکیلئے اپنی طرف سے3لاکھ روپے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے10لاکھ روپے گرانٹ کااعلان کردیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ہروقت کرپشن ختم کرنے کے راگ الاپتی ہے اورجب انکے چہیتوں کے گریبان تک ہاتھ جاتاہے تومتعلقہ آفیسرکی تنزلی کردیتے ہیں جیساکہ محکمہ انٹی کرپشن کے ڈائریکٹرکی تنزلی کرکے ڈپٹی ڈائریکٹربنادیاگیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام نے2018تک مینڈیٹ دیاہے تاہم عوام کوکسی رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،وزارت عظمیٰ کاورد کرنے والے2018کے بعد بھی خاطر جمع رکھیں کیونکہ انکی سیاست دھرنے تک محدودہے۔بعدازاں انجینئرامیرمقام نے جلالہ اورسابق صوبائی وزیرافتخارمہمندکے حجرے میں کھلی کچہرے کے بعداجتماعات سے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.