جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے ٗ آرمی چیف
لاہور میں جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی ٗ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٗ آرمی چیف نے سراہا
جمعہ 6 مئی 2016 19:19
لاہور/روالپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود جوانوں کی فٹنس بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو یہاں ہونے والی پانچویں پیسز چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مقابلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہااور تربیت کاروں کی کار کر دگی کی بھی تعریف کی۔
پاک فوج کے سربراہ نے تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیموں اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے جسمانی مقابلوں میں راولپنڈی کور کی ٹیم نے پہلی ٗ کراچی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ملک بھر سے 275 فوجی جوانوں نے حصہ لیا انفرادی مقابلوں میں نائیک محمد اویس نے دو میل کی دوڑ 10.01منٹ میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی فاروق جنگی استعداد کا ٹیسٹ 59.42سیکنڈ میں مکمل کر کے پہلے نمبر پر رہے اسی طرح گنر اشفاق حسین نے 56پل اپس کے ساتھ اس کیٹیگری کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کی سٹ اپ کے مقابلے میں سپاہی نوید الحسن 30منٹ میں 1948سٹ اپس کے ساتھ سرے فہرست رہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.