پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کی تحر یک ناکام ،وہ کمیشن کے بائیکاٹ کا بہانہ تلا ش کر رہی ہے‘پیپلزپارٹی کو مک مکاؤ اور خورشیدشاہ کو ’’میٹر ریڈر‘‘کہنے والی تحر یک انصاف آج انکے ساتھ ملی ہوئی ہے ‘وزیر اعظم کے جلسے عوامی رابطہ مہم نہیں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر قوم سے خطاب کیلئے ہیں ‘ احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا ‘آرمی چیف کی سر برا ہی میں پاک افواج ایک منظم ادارہ ہے ‘تحر یک انصاف چوکوں میں ناچنے کی بجائے کوئی ہال بک کروا کر وہاں گا اور ناچ لیا کر یں ‘ جلسے میں لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث5 افراد کی نشاندہی ہو چکی ،جلد گر فتار کر لیا جائیگا

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 6 مئی 2016 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کی تحر یک ٹھس ہو چکی ہے اور اب اپوزیشن جماعتیں کمیشن کے بائیکاٹ کا بہانہ تلا ش کر رہی ہے ‘پیپلزپارٹی کو مک مکاؤ اور خورشیدشاہ کو ’’میٹر ریڈر‘‘کہنے والی تحر یک انصاف آج انکے ساتھ مل چکی ہے ‘وزیر اعظم کے جلسے عوامی رابطہ مہم نہیں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر قوم سے خطاب کیلئے ہیں ‘اپوزیشن چاہتی ہے کہ قر ضہ ہڑپ کر کے ‘ایل این جی اور رینٹل پاورسے کمیشن بناکر آف شور کمپنیاں بنانے والوں کو معافی صرف (ن) لیگ کا احتساب کیا جائے مگر احتساب ہوگا اور سب کا ہوگا ‘آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کی سر برا ہی میں پاک افواج ایک ڈسپلن ادارہ ہے اور قوم کو یقین ہے کہ پاک افواج آئین وقانون کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہیگی ‘تحر یک انصاف چوکوں میں ناچنے کی بجائے کوئی ہال بک کروا کر وہاں گا اور ناچ لیا کر یں ‘تحر یک انصاف کے جلسوں میں لوگ عمران خان کا خطاب سننے نہیں ناچنے اور گانے کیلئے آتے ہیں ‘تحر یک انصاف کے اپنے لوگ ہی خواتین کے ساتھ بدمزگی کر نیوالوں کی نشاندہی اور گر فتاری میں تعاون نہیں کر رہے مگر ان میں سے5لوگوں کے نشاندہی ہو چکی ہے اور نادرہ کی مدد سے انکو گر فتار کر لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کوپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید پیپلزپارٹی اور بے نظیر بھٹو شہید کے حوالے سے اسمبلی کے اندر اور باہر جو کہتے رہے وہ پوری قوم جانتی ہے اور تحر یک انصاف پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت کو کر پٹ تر ین جماعت قرارد یتے رہے مگر آج اپنے سیاسی مفادات کیلئے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مل چکے ہیں جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ تحر یک انصاف والوں کے پاس اصول نام کی کوئی چیز نہیں وہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے کسی بھی ہاتھ ملا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پراپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہو چکیں ہیں جسکی وجہ سے انکی حکومت مخالف تحر یک شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھس ہو چکی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی کسی تحر یک سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کو اپنے جلسوں کے انداز کو تبدیل کر نا ہوگا وہاں سنجیدگی کے ساتھ لوگوں سے خطاب کی بجائے ناچ گانا ہو تا ہے جسکی وجہ سے آوارہ اور اوباشن نوجوان بھی اپنے مقصد کیلئے وہاں پہنچ جاتے ہیں اگر تحر یک انصاف نے اپنے جلسوں کے انداز کو ٹھیک نہ کیا تو خواتین کے ساتھ بد مزگی کے واقعات کو روکنا ناممکن نہیں تو مشکل ترین ضرور ہوگا کیونکہ وہاں زیادہ لوگ انجوائے کر نے کیلئے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بہت جلد کمیشن اپنے کام کا آغاز کر دیں گا جس کو اپنا کام مکمل کر نے میں 3سے6ماہ لگ سکتے ہیں مگر جن لوگوں نے کیک بیکس ‘ایل این جی ‘ریٹنل پاور سے کمیشن لیکر اور بنکوں کے قر ضے ہڑ پ کر کے آف شور کمپنیاں بنائیں ہیں انکے بارے میں قوم جانتی ہے اس لیے انکے خلاف سب سے پہلے کاروائی کا اغاز ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب صرف وزیر اعظم نوازشر یف یا کسی ایک شخص نہیں سب کا ہوگا اور قر ضے ہڑ پ کر کے اپنی آف شور کمپنیاں بنانیوالوں کا بھی ہر صورت احتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کیلئے ملک میں سیاسی حکومت کا مستحکم ہو نا بھی ضروری ہے اور جو لوگ ملک کو عدم استحکام کاشکار کر نا چاہتے ہیں انکے بارے میں پوری قوم جانتی ہے۔