اسحاق ڈار کا فاروق ستارسے ٹیلیفونک رابطہ،کوآرڈینیٹر کی موت پر اظہار افسوس

انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے،وزیر خزانہ کی یقین دہانی

جمعہ 6 مئی 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اوران کے زیر حراست قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستارکو ٹیلی فون کیااور ان کے کو آرڈینیٹر آفتاب احمد کی زیرحراست موت پرافسوس کااظہار کیا اور اس حوالے سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔