وزیراعظم کا خورشید شاہ کے حلقے میں جلسہ، جلسے میں شرکت کی دعوت دی نہ ہی ملاقات کی

قائد حزب اختلاف کے قریبی ذرائع کی وزیراعظم ہاؤس سے باضابطہ دعوت نہ ملنے کی تصدیق

جمعہ 6 مئی 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) وزیراعظم کا سکھر میں سید خورشید شاہ کے حلقے میں جلسہ،خورشید شاہ سے ملاقات تک نہیں کی اور نہ ہی جلسے میں آنے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے سکھر کا دورہ کیا اور سکھر ملتان موٹروے کا افتتاح کیا تاہم باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے حلقے میں موجود رہے اور جلسہ بھی کیا مگر خورشید شاہ کو اپنے دورہ سکھر کے موقع پر جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور نہ ہی ملاقا ت کی ،نہ ہی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ان کو وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ خورشید شاہ کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جلسے میں شرکت کی کوئی دعوت نہیں دی گئی ۔