رسالپور، شیخ ملتون پولیس کی کارروائی، لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو سرغنہ افراد گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

ڈکیت گروہ سے لاکھوں کی ریکوری کے ساتھ دو جعلی شناختی بھی برآمد رسالپور کے علاقے میں ایک اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید ڈکیتوں کا اعتراف کرلیا

جمعہ 6 مئی 2016 19:04

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) رسالپور کے حدود میں شیخ ملتون پولیس کی کاروائی لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو سرغنہ افراد گرفتار ۔تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل ۔ڈکیت گروہ سے لاکھوں کی ریکوری کے ساتھ دو جعلی شناختی بھی برآمد کی ۔ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ اب ہم رسالپور کے علاقے میں ایک اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید ڈکیتوں کا اعتراف بھی کرلیا۔ جبکہ گروہ کے دیگر افراد کے نام بھی اُگل دیئے۔ جبکہ شیخ ملتون پولیس کی کاروائی سے رسالپور پولیس ابھی تک بے خبر ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ 13-3-2016شیخ ملتون میں فیصل آبا د سے ہوئے ٹھیکدار زین اﷲ خان کو نامعلوم ڈکیت گروہ نے اسلحے کے نوک پر 40لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے تھے اور ان ڈکیت گروہ کے دو اہم سرغنہ افراد اس وقت رسالپور کے علاقے شیرین کوٹھے اسماعیل آباد میں ایک شخص کے ساتھ ملنے کے لئے آرہے ہیں ڈی آئی جی مردان محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر شیخ ملتون تھانہ کے ایس ایچ او گوہر خان بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ رسالپور کے علاقے شیرین کوٹھے اسماعیل آباد کورونہ میں کاروائی کرکے ڈکیت گروہ کا دو اہم سرغنہ سراج محمد اور عبید اﷲ پسران زروالی خان ساکن علاقہ غیردرہ آدم خیل کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران پولیس نے ان ڈکیت گروہ کے دو ملزمان سے 20لاکھ روپوں کی ریکوری کے ساتھ ان دونوں کے ساتھ جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کرلئے جس پر اُنھوں نے اپنا اڈریس چھوٹا لاہور صوابی درج کیا ہوا تھا ۔ شیخ ملتون تھانہ کے ایس ایچ او گوہر خان نے بتایا کہ ملزمان رسالپور میں ایک اور ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہاتھا کہ ہم نے اُن کو گرفتار کرکے اُن کی منصوبہ ناکام بنادی۔ ڈکیت گروہ کے ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید ڈکیتوں کا اعتراف بھی کرلیا۔اور دیگر ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے ۔جس کی گرفتاری کے لئے شیخ ملتون پولیس نے قا نونی کاروائی شروع کردی ۔ جبکہ شیخ ملتون پولیس کی کاروائی سے رسالپور پولیس ابھی تک بے خبر ہے۔

متعلقہ عنوان :