عوامی اتحاد کراچی کا اجلاس، ضلع کونسل کراچی میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

جمعہ 6 مئی 2016 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) عوامی اتحاد کراچی کا اجلاس، ضلع کونسل کراچی میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے طریقہ کار کو عدالت میں چلنج کرنے ،P.S 127 پر بھرپور حصہ لینے اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ،تجاوزات کی آڑ میں قدیم بستیوں ،مارکیٹوں کو مسمار کرنے کی مذمت ،تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں ضلعی کو نسل کراچی کے لئے پیپلزپارٹی کے مدمقابل عوامی اتحاد کراچی کے امیدواروں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی جو اب جماعتی بنیادوں پر چیئرمین و وائیس چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر پارٹی بنیادوں پر ہونے والے ا نتخابات کے اعلان پر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگیا ہے، مذکورہ اتحاد تاحال رجسٹرڈ نہ ہونے باعث قانونی حیثیت حاصل نہیں کرسکا ہے جس کے باعث مخصوص نشتوں کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہو سکتا ہے اس صورتحال کے پیش نظر گذشتہ روز عوامی اتحاد کراچی ہنگامی اجلاس ضلع کونسلرسردار جام عبدالکریم کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام منتخب کاؤنسلرز نے شرکت کی اجلاس ضلع کاؤنسل کراچی میں انتخابات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے طریقے کار کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا جب کہ P.S 127 کی خالی نشست پر عوامی اتحاد کا نمائندہ کھڑا کیا جائے گا ،اجلاس میں ملیر میں بڑھتے ہوئے مسائل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے قدیمی علاقوں میں تجازوات کے نام پر گھروں اور مارکیٹوں کو مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :