قصہ خوانی اور خیبربازار میں تجاوزات مافیا ،گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،45 گرفتار

جمعہ 6 مئی 2016 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے قصہ خوانی اور خیبربازار میں گران فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 45 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانوار الحق نے قصہ خوانی اور خیبر بازار میں تجاوزات مافیا اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔ اس دوران مختلف ریسٹورنٹ کو بھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

صفائی کی و ناقص صورت حال اور تجاوزات پر 45 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو شکایات ملیں تھیں کہ قصہ خوانی اور خیبر بازار میں دوکانداران اپنی دکانوں سے باہر سامان رکھتے ہیں اور دکانوں کے باہر فٹ پاتھ پرسامان رکھ کر خرید و فروخت ہوتی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اگر قصہ خوانی اور خیبر بازار میں کسی بھی دکاندار نے دکان سے باہر سامان رکھا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔