بجٹ2016-17پنجاب میں پائیداراقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مدنظررکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ‘عائشہ غوث پاشا
بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جو صنعت کار سے لے کر مزدور اور ملازمت پیشہ افراد سے لے کر دوکاندار تک کے روزگار کو متاثر کررہاہے ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے‘صوبائی وزیر خزانہ
جمعہ 6 مئی 2016 18:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ2016-17پنجاب میں پائیداراقتصادی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مدنظررکھتے ہوئے ترتیب دیا گیاہے جن میں توانائی کابحران، سکیورٹی کی کمی اور تربیت یافتہ افرادی قوت کا فقدان شامل ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جو صنعت کار سے لے کر مزدور اور ملازمت پیشہ افراد سے لے کر دوکاندار تک کے روزگار کو متاثر کررہاہے ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تیز تر کرنے کے لیے سولر، کول ونڈاور گیس پاورپروجیکٹس پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس مقصد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صوبہ میں لائاینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عام آدمی کے ساتھ ساتھ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے جدید حفاظتی آلات اور پولیس فورس میں اضافے کے علاوہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ کار بڑھایا جارہاہے بڑھتی ہوئی آبادی کو افرادی قوت میں تبدیل کرنے کے لیے نوجوانوں کو ایسی ٹریننگز دی جائیں گی جن کی اس وقت عالمی منڈی میں ڈیمانڈ ہے اس سے جہاں بیروزگاری میں کمی آئے گی وہاں فارغ التحصیل نوجوان نوکریوں کی تلاش میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے ہنر کے استعمال سے اپنا روزگار خود پیدا کرنے کو ترجیح دیں گے۔
مستحق افراد کو کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض بھی فراہم کئے جائیں گے۔ تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات تک آسان رسائی اور غریب عوام کو معیاری سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے مذکورہ شعبوں میں ضروری اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کے زرعی شعبہ کے ان نقائص کو دور کرنے کے لیے جو پیداوار کو متاثر کرتے ہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، معیاری ادویات کی فراہمی اورزرعی اجناس کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کے مسائل کے حل پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ صوبائی وسائل میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ غریب عوام پر محصولات کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے تاہم سہولیات کی فراہمی کہ لیے پہلے سے لاگو ٹیکسوں کی وصولی اور نادہندگان کی اصلاح کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو یکطرفہ نہیں ہوں گے ان میں ٹیکس دہندگان کی شکایات کی دوری کو بھی یقینی بنایا جارہاہے جن میں بلا امتیاز کاروائی سمیت مزید سروسز کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت بھی شامل ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں گزشتہ ماہ میں ریکارڈ وصولیوں پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ درست ہے کہ ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے پنجاب اپنے مقررہ ہدف کو مکمل طور پر حاصل نہیں کرپایا مگر رواں مالی سال میں پنجاب میں محصولات کی مد میں کی جانے والی وصولیاں گزشتہ کئی سال سے صوبائی سطح پر کی جانے والی اب تک کی وصولیوں میں سب سے زیادہ ہیں اور انہیں اس بات کاکامل یقین ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی اپنی انتھک محنت اور نت نئی اصلاحات کی بنیاد پر اپنا آئندہ ٹارگٹ پورا کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.